کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت سے دو موٹرسائیکلیں اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی گئی ایک فائرنگ کے تبادلے میں برآمد ایک ملزم کو گرفتار کر کے ٹی ٹی قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے بینک کالونی کا رہائشی عبدالعزیز پیر کو موٹرسائیکل پر قمبرانی روڈ پر جا رہا تھا کہ ایک موٹرسائیکل پر سوار تین افراد نے اسلحے کے زور پر اس سے موٹر سائیکل اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ بادینی کراس پر خالق شہید تھانے کے اہلکاروں نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم بلال کو گرفتار کر کے چھینی گئی موٹرسائیکل اور ایک ٹی ٹی قبضے میں لے لی جبکہ دو ساتھی فرار ہو گئے جبکہ کواری روڈ کے علاقے زمان اسٹریٹ سے نامعلوم افراد عمران نامی نوجوان سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔