• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

Ban On Pillion Ride On Motorcycle In Quetta

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 10 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ۔

شہر بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پابندی کا اطلاق 5 ستمبر سے 15 ستمبر تک رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی شہر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

پولیس نے شہریوں سے پابندی پر عمل کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین