کوئٹہ (نمائندہ جنگ)محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق امن وامان کی موجودہ صورتحال کے تحت عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے ضلع کوئٹہ کی حدودمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری ،اسلحہ کی نمائش اورلیکرچلنے پردفعہ 144کے تحت فوری طورپر پابندی عائد کردی گئی ہے جو 15 ستمبر 2017ء تک نافذالعمل رہے گی۔