کراچی(اسٹاف رپورٹر) حساس ادارے نے ملتان میں کارروائی کر کے کالعدم انصار الشریعہ کے مفرور دہشتگر د کوگرفتار کر لیا،ذرائع کے مطابق دہشتگرد طلحہ انصاری چند روز قبل پولیس مقابلے کے دوران فرار ہوگیا تھا، طلحہ انصاری دہشتگرد سروش صدیقی کا قریبی ساتھی ہے،گرفتاردہشتگرد ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا شوٹر ہے دہشتگرد طلحہ انصاری کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔