• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایک دہائی سے دہشت گردی کیخلاف جنگ کررہا ہے، دشمن کو باور کرانا ہے کہ قوم دندان شکن جواب دینے کیلئے متحد ہے،احسن اقبال

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ایک دہائی سے دہشت گردی سے جنگ میں مصروف ہے دشمنوں کوباور کرانا ہے کہ قوم دندان شکن جواب دینے کے لئے متحد ہے۔ یوم دفاع پر وزیر داخلہ احسن اقبال کا اپنے پیغام میں کہنا تھاکہ 6ستمبر 1965یاددلاتا ہے کہ ہم نے دشمن کے بزدلانہ حملے اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

پاکستان ایک دہائی سے دہشت گردی سے جنگ میں مصروف ہے۔ دشمنوں کو باور کرانا ہے کہ قوم دندان شکن جواب دینے کے لئےمتحد ہے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ دشمنان ارض پاک میں بدامنی اور انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آیئے عہد کریں کہ ہم دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنائیں گے۔ احسن اقبال کاکہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی ڈگر پرچل پڑا ہے اور شہیدوں پر فخر ہے۔ پاکستان چند سالوں میں اقتصادی قوت کے طور پر ابھرے گا اور سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے بیروزگاری اور غربت کاخاتمہ ہوگا۔

تازہ ترین