• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کی انتظامیہ زمینداروں سے زیادہ کمیشن لینے کا نوٹس لے،ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)زمیندار ایکشن کمیٹی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہزار گنجی منڈی کے آڑتھیوں نےکسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے پورے ملک کی منڈیوں میں زرعی اجناس کا کمیشن پانچ سے سات فیصد ہے مگر ہزار گنجی منڈی کے آڑھتی دس فیصد کمیشن لے رہے ہیں جبکہ محکمہ زراعت مارکیٹنگ اینڈ اکنامکس نے کمیشن پانچ فیصد مقرر کررکھی ہے جبکہ ملک کے دوسرے شہروں کی منڈیوں کے آڑھتی زمینداروں کو لاکھوں روپے ایڈوانس بھی دیتے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر اس مسئلے کو جلد حل نہ کیاگیا تو زمیندار اپنے آئندہ کے اجلاس میں اس بابت اہم اور ٹھوس فیصلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اس مسئلے کا فوراً نوٹس لیں ۔
تازہ ترین