• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ سے اخراج

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد ترابی نے بیان میں کہا ہے کہ جے یو آئی ضلع کوئٹہ کے پریس سیکرٹری عزیز اللہ پکتوی او رڈپٹی پریس سیکرٹری عبدالواسع سحر تھے ایک سال قبل جے یو آئی کی مجلس عاملہ میں متفقہ فیصلہ کے تحت پریس سیکرٹری کی ذمہ داریاں رحیم الدین ایڈووکیٹ کو تفویض کر دی گئیں جبکہ عزیز اللہ پکتوی سالار کے فرائض انجام دے رہے ہیں 29اگست کو ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس میں عبدالواسع سحر کی سرکاری ملازمت کے باعث مجلس عاملہ سے رکنیت ختم کر دی گئی جس کے بعد وہ کسی قسم کی جماعتی سرگرمیوں کے مجاز نہیں رہے ۔
تازہ ترین