• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ : کانگو اور ڈینگی کے شبہے میں 3 مریض اسپتال میں داخل

3 Patients In Doubt Of Congo And Dengue Admitted In The Hospital

کوئٹہ میں کانگو اور ڈینگی کے شبہے میں 3 مریضوں کواسپتال میں داخل کیا گیا، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

انچارج آئسولیشن وارڈ کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جنا ح چیسٹ اسپتال میں کانگو اور ڈینگی وائرس کے شبہے میں تین مریض داخل ہیں جن میں سے ایک کا تعلق ا فغا نستان سے بتایا جاتا ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق تینوں مر یضو ں کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھجوائے ہیں،رپورٹ کا انتظار ہے، اس کے بعد ہی ان کا علاج شروع کیا جاسکے تاہم مریضو ں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

 

تازہ ترین