مٹی کے کھلونے بنانے والے آرٹسٹ تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے تاہم اب مٹی سے حقیقت سے قریب تر دکھائی دینے والی کاریں بھی تیار ہونے لگی ہیں۔
اپنے فن میں کمال کی مہارت رکھنے والی امریکی فنکارہ وارن کو ہی دیکھ لیں جس نے کچی مٹی کو اپنے ہاتھوں سے ایک کار کی شکل میں ڈھالتے ہوئے لوگوں کو حیران کر دیا ۔
وارن پہلے گیلی مٹی کو ڈھیر کو ایک سانچے میں ڈالتی ہیں اورتمام تر باریکیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایسی آٹو موبائل تیار کرتی ہیں کہ ایک بھی کمی تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
فنکارہ کے آرٹ کے اظہار کا یہ انداز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔