• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی: امریکی سینٹرل کمانڈ کے A-10 تھنڈر بولٹ طیارے مشرق وسطیٰ کی فضائی نگرانی پر مامور

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکی سینٹرل کمانڈ کے A-10 تھنڈر بولٹ طیارے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کی فضائی نگرانی پر مامور ہیں۔

امریکی سینٹ کام خطے میں 21 ممالک کی سیکیورٹی، فوجی کارروائیوں کا ذمہ دار ہے۔

سینٹ کام کا دائرہ کار مصر، ایران، سعودی عرب، قطر ، امارات، افغانستان اور پاکستان سمیت اہم ممالک پر محیط ہے۔

امریکی فوجی کمانڈ اسٹریٹ آف ہرمز، بحیرہ احمر اور سوئز کینال جیسے اسٹریٹیجک راستوں کی نگرانی کرتی ہے۔

امریکی طیارے A-10 تھنڈر بولٹ سینٹ کام کے اہم دفاعی مشنز کا حصہ ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا صدر دفتر امریکی شہر فلوریڈا میں ہے۔ سینٹ کام کا فارورڈ بیس قطر میں واقع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید