اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور، قطر میں فریقین کے درمیان معاہدے کی کوششوں کے لیے بالواسطہ بات چیت ہوئی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق پہلے دو ادوار میں کوئی بڑی پیش رفت نہ ہوسکی۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فریقین معاہدے کے لئے اب بھی پر امید ہیں، مذاکرات کئی دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی وٹکوف اس ہفتے کے آخر میں دوحہ روانہ ہوں گے اور اسرائیل حماس مذاکرات میں شامل ہوں گے۔