کوئٹہ میں کانگو اور ڈینگی کے شبہے میں 3مریضوں میں سے ایک میں کانگو کی تصدیق ہوگئی جبکہ دو مریضوں کو فارغ کر دیا گیا۔
انچارج آئسولیشن وارڈ کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جنا ح چیسٹ اسپتال میں کانگو اور ڈینگی وائرس کے شبہ میں 3مریضوں میں سے ایک مریض کے خون کی رپورٹ میں اس کو کانگو کی تشخیص ہو گئی ہے۔
انچارج آئسولیشن وارڈ کا کہنا ہے کہ دیگر دو کے ٹیسٹ درست آئے ہیں، جنہیں اسپتال سے فارغ کر دیا ہے ۔
جس مریض میں مر ض کی تشخیص ہو ئی ہے اس کا علاج شروع کردیا گیا ہے تاہم مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔