• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پارٹی کا نام بدل کر تحریک ستیا ناس رکھ لیں ، احسن اقبال

نارووا ل /نورکوٹ شکرگڑھ ( نمائندہ جنگ ،نامہ نگار) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی پارٹی کا نام تحریک انصاف سے تبدیل کر کے تحریک ستیا ناس اور بیڑہ غرق رکھ لینا چاہیے۔ وہ بیرونی فنڈنگ کی تفصیل قوم کو بتائیں ۔ یونین کونسل کا تجربہ نہ رکھنے والا شخص اس ملک کا نظام کیسے چلا سکتا ہے۔  معاشی اور اقتصادی طور پر مضبوط ہو نے کیساتھ تعلیمی میدان میں بھی آگے بڑھنا ہو گا اور جدت اور تحقیق کو جاری رکھنا ہو گا۔یونیورسٹی آف گجرات کے نارووال کیمپس میں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے اپنی ناکامی کا اعتراف انٹرویو میں بھی کرچکے ہیں ۔وہ بیرونی فنڈنگ کی تفصیل قوم کو بتائیں کہ انہیں کہاں کہاں سے کس کس نے فنڈنگ دی۔جن قوتوں نے انہیں فنڈنگ دی وہ اپنا ایجنڈا پاکستان میں لانا چاہتے تھے جو بری طرح ناکام ہو ئے۔یونین کونسل کا تجربہ نہ رکھنے والا شخص اس ملک کا نظام کیسے چلا سکتا ہے۔

تازہ ترین