نئی پاکستان فلم ’ساون ‘ نے اٹلی کے سیلی نٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین فلم اور بہترین سائونڈ ٹریک کے ایوارڈز جیت لئے۔
پاکستان میں آئندہ جمعے ریلیز ہونے والی فلم ’ساون‘ نے بین الاقوامی سطح پر ایوارڈزاپنے نام کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
سیلی نٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ’ساون‘ بیسٹ فارن لینگویج فلم،اٹلی کے سوشل ورلڈ فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم اور بیسٹ ڈائریکٹر کے ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہے۔