• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حدیبیہ پیپر ملز کیس سے شریف فیملی کی جان جاتی ہے ،شیخ رشید

Sharif Family Afraid Of Hudaibiya Paper Mills Case Sheikh Rasheed

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس سے شریف فیملی کی جان جاتی ہے کیونکہ پورا خاندان اس میں ملوث ہے ۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ پیپر مل کے کیس میں عوامی مسلم لیگ اکیلی ہے، ہمیں کیس میں پارٹی بنایا گیا ہے، اس حوالے سے رات کو نوٹس ملا تو سیدھا لندن سے پہنچا ہوں۔

انہوں نےکہا کہ قوم کے لیے خوشخبری ہے حدیبیہ کا کیس لگ گیا ہے۔700  ملین کا فراڈ ہے جو شریف خاندان نے کیا ہے۔ خوش آئند بات ہے کہ والیوم10 کے جواب آنا شروع ہوگئے ہیں۔ چند دنوں میں دیگر ملکوں سے بھی نوازشریف کے اثاثے ظاہر ہونا شروع ہوجائیں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ نیب نے کورٹ کےسامنے 7دن میں حدیبیہ پیپر ملز کا کیس کھولنے کا کہا۔ اگر نیب کام نہیں کرتی تویہ توہین عدالت ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ عدالت سے کہوں گا کہ نیب سے پوچھے کہ نیب کیوں پہرہ نہیں دے سکتی جب کہ نیب نے کہا تھا کہ حدیبیہ پیپر ملز کا کیس کھولیں گے۔

تازہ ترین