• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا پاکستانی ان پیج سافٹ ویئر یوزرسز پر سائبر حملہ

India Cyber Attack Over Pakistani Inpage Software Users

بھارت نے پاکستان میں ان پیج سافٹ ویئر استعمال کرنے والوں پر سائبر کا حملہ کر دیا ہے۔ اس لئے وہ حساس معلومات کے افشا ہونے سے روکنے کیلئے حفاطتی اقدامات کرلیں۔

یہ وارننگ وزارت اطلاعات و نشریات کے سائبر ونگ کے نیٹ ورک ایڈمن ایم بلال ظفر کی جانب سے وزارت کے تمام شعبوں کو لکھے گئے خط میں دی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ مبینہ طور پر انڈیا پاکستان میں ان پیج استعمال کرنے والوں کے خلاف ان پیج سافٹ ویئر کو استعمال کر رہا ہے۔ یہ انڈین حملہ اس لئے اہم ہے کہ دنیا بھر میں ایک کروڑ 90 لاکھ شہری ان پیج سافٹ ویئر استعمال کر رہے ہیں۔

پاکستان میں 10 ملین‘ انڈیا میں 6 ملین‘ برطانیہ میں 2 لاکھ اور امریکہ میں ایک ملین لوگ ان پیج سافٹ ویئر استعمال کر رہے ہیں۔ ان پیج  پبلشنگ سافٹ ویئر بنیادی طور پر اردو‘ پشتو اور عربی بولنے والی قومیں استعمال کرتی ہیں۔

حکومت اور بینکوں کے زیراستعمال ان پیج سافٹ ویئر انڈین حملوں کی زد میں ہیں۔ خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان پیج سافٹ ویئر ایک انڈین کمپنی میسرز کنسیپٹ نے ڈویلپ کیا ہے جو غالب امکان ہے کہ انڈین انٹیلی جنس ایجنسیز کے ساتھ مل کر کام رہی ہے۔

انہوں نے تجویز دی ہے کہ سنگین سائبر خطرے کے پیش نظر ان پیج استعمال کرنے والوں میں آ گہی پیدا کی جائے۔

تازہ ترین