• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی؛ کاسمیٹکس گودام میں دھماکا، آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق

Blast In Cosmetic Godown In Karachi

کراچی میں شارع فیصل پرنرسری کےمقام پر واقع کاسمیٹکس کےکارخانے میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ،جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چوکیدار زخمی ہوگیا۔ حکام نے واقعے کو حادثہ قرار دیا ہے۔

ایس ایچ او ٹیپو سلطان کے مطابق نرسری کے قریب کاسمیٹکس کے گودام میں کیمیکل دھماکا ہو ا، دھماکے کے بعد گودام میں آگ لگ گئی ۔ دھماکے کے باعث قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

گودام میں دھماکا صبح 9 بجے ہوا،جس کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی اورگودام کے پیچھے واقع اسکول کی دیوارکوبھی نقصان پہنچا۔فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے سے زائد کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔

ملبے سے ایک شخص کی لاش نکالی گئی ہے، جس کی شناخت 30 سالہ سلمان کے نام سے ہوئی جو گودام میں ہیلپر تھا، جبکہ آگ لگنے سے چوکیدار جھلس کر زخمی ہوگیا۔

دھماکے کے مقام پر سی ٹی ڈی کی ٹیم پہنچ گئی اورجائے وقوع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔

کاسمیٹکس گودام کے منیجر کا کہنا ہے دھماکا گودام کے باہر ہوا،عمارت کو دھماکے سے نقصان ہوا اور آگ لگ گئی۔

ان کا کہنا تھا گودام میں جہاں سامان رکھا ہے وہ کمرہ اب بھی محفوظ ہے،شبہ ہے کہ عمارت کی دیوار کے ساتھ کچھ نصب کیا گیاتھا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ریسکیو کام جلدمکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین