• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی انجینیئر نے بارش کے پانی اور دباؤ سے بھینچی گئی ہوا کے ذریعے راکٹ موٹرسائیکل بنائی ہے ۔

فرانسیئس گائیسی نے اس آبی راکٹ والی موٹرسائیکل کو ’راکٹ ٹرائک‘ کا نام دیا ہے ۔ جب اس راکٹ بائیک کی آزمائش کی گئی تو آدھے سیکنڈ میں یہ صفر سے 100 کلومیٹر تک پہنچ گئی اور صرف ایک ملی سیکنڈ کے بھی آٹھویں حصے میں موٹرسائیکل نے 60 فٹ کا فاصلہ طے کرلیا۔

اس سے قبل گائیسی ایک راکٹ سائیکل کا تجربہ بھی کرچکے ہیں جسے وہ صرف 4.8 سیکنڈ میں 207 میل فی گھنٹہ تک پہنچاچکے ہیں۔

گائیسی کے مطابق جس طرح سوڈے کی بوتل سے مائع تیزی سے جھاگ اڑاتا خارج ہوتا ہے بالکل اسی طرح یہ راکٹ بھی کام کرتا ہےاور اس کی ٹنکی کو بھرنا سب سے مشکل کام ہے جسے کسی مشین کی بجائے دستی طور پر بھرا گیا ہے اور اس کے لیے بارش کا پانی استعمال کیا گیا ہے۔

 

 

تازہ ترین