• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پی پی کی نیوزکانفرنس میں بےنظمی

Nabeel Gabool Exchange Hot Words With Journalist In Pp Meeting

کراچی میں پیپلزپارٹی کی پریس کانفرنس کے دوران بے نظمی ، نبیل گبول صحافیوں سے الجھ پڑے ، تلخ کلامی سے صورت حال کشیدہ ہوگئی ، صحافیوں کے احتجاج کے بعد نبیل گبول نے معذرت کرلی ۔

کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے نامناسب سوال پر ساتھ بیٹھے نبیل گبول آپے سے باہر ہوگئے مگر معاملہ بگڑنے سے پہلے ہی سنبھال لیا گیا۔

نبیل گبول کے رویے کیخلاف صحافیوں نے احتجاج بھی کیا، اس موقع پر نثار کھوڑو کا تجربہ اور معاملہ فہمی کام آئی، بعد میں نبیل گبول نے بھی روٹھے ہوئے صحافیوں کو منالیا۔

تازہ ترین