• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملاوٹ شدہ دودھ اور مضر صحت گوشت کے حوالے سے آئےروز اخبارات میں دل دہلا دینے والی خبریں آتی ہیں۔ملاوٹ گراوٹ کے تدارک کیلئے معاشرے کے سب ہی طبقات کو اپنے اخلاقی دینی فرائض کے ساتھ قانونی عملداری کو انصاف کے عین اسلامی اصولوں کی پاسداری کرنے کی ضرورت ہے۔ادویات سے لے کر کھانے کی اشیاءسے لیکر نوکری کا حصول ہر جگہ کرپشن اور ملاوٹ جیساناسور معاشرے میں پھیلتا نظر آتا ہے۔ حلال اور حرام کی تمیز اٹھ جانے سے معاشرے کی بے چینی مزید بڑھ گی ہے ۔ قانون پر عمل درآمد کروانے والے اداروں کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے ا س سب مافیا کا تدارک بھی ضروری ہے تاکہ آئند ہ نسلوں کے کردار کو مناسب طور ور مکمل درخشاں کرنے میں ہم سب اپنا فرض ادا کر سکیں۔
(شیخ نذیر احمد )
(ahmedshaikhnazir9@gmail.com)

تازہ ترین