• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کرکٹ ٹیم بھی ہوم سیریز عرب امارات میں کھیلے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی مردوں کی طرح خواتین کرکٹ ٹیم بھی اپنی ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گی۔

شارجہ اسٹیڈیم تمام میچوں کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ 21-2017 کے تحت پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستانی خواتین ٹیم امارات میں اپنی ہوم سیریز کے دوران 31 اکتوبر سے 14 نومبر تک 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ پہلا ون ڈے میچ 31 اکتوبر، دوسرا 2 نومبر جب کہ تیسرا 5 نومبر کو ہو گا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا مقابلہ 8 نومبر، دوسرا میچ 9 نومبر، تیسرا 12 نومبر جب کہ چوتھا اور آخری میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین