• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو؛تباہ کن زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 273 ہوگئی

میکسیکو کے وسطی علاقے میں تباہ کن زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 273 ہوگئی ہے۔

میکسیکو میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے کئی گھنٹوں بعدعمارت کے ملبے سے67 سالہ شخص اوراسکول کی بچی کو زندہ نکال لیا،زلزلے سے 273 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

273 ہلاکتوں میں سے نصف دارالحکومت میکسیکو سٹی میں ہوئیں ۔ جہاں چالیس عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں ہیں ۔

ریسکیو آپریشن اور ملبے تلے دبےافراد کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے ،جس کےباعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

عارضی پناہ گزیں کیمپوں میں مقیم افراد کو خوراک پہنچائی جا رہی ہے ۔

19 ستمبر کو جب میکسیکو سات اعشاریہ ایک شدت کےہولناک زلزلے سے لرز اٹھا،تومذکورہ شخص نو منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر اپنے گھر میں موجود تھا، جب لمحوں میں عمارت کے ساتھ ساتھ اس کی دنیا ڈھیر ہوگئی۔

 

 

تازہ ترین