• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم اور دیگرکےخلاف 17ارب روپےکی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم اور دیگرکےخلاف 17ارب روپےکی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ملزم ذوہیرصدیقی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی درخواست پرسماعت ملتوی کردی ہے۔جمعہ کے روز احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم اور دیگرکےخلاف 17ارب روپےکی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی ُ سماعت کے موقع پر ملزم اطہر حسین، بشارت مرزا،ذوہیرصدیقی سمیت دیگر پیش ہوئے ‘ سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم پیش نہ ہوسکے ُ ڈاکٹر عاصم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم سپریم کورٹ کی اجازت سے علاج کے لیے بیرون ملک گئے ہوئے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے ‘ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل کی جانب سے بریت کی درخواست پر مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے ملزم ذوہیرصدیقی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی مہلت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

تازہ ترین