لندن(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل لندن کے چیئرمین تنویر احمدسعید نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کے قاتل زیادہ دور نہیں ہیں، پرویز مشرف، آصف علی زرداری بینظیر کی گاڑی میں ان کے ساتھ اس وقت موجود لوگوں کو عدالت میں لایا جائے تو قاتل مل جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت اس قتل کیس کی تحقیقات میں پہلے دن سے ہی مخلص نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ کسی نے کوئی مقدمہ ہی درج نہیں کرایااور بلاول زرداری نے والدہ کے قتل میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم نہ کرنا اس کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں اور اس کا حکم بھی آصف زرداری دے رہے ہیں اور اپنی عدالتوں کی بجائے اقوام متحدہ اور سکاٹ لینڈ سے انکوائری کرانے اور کروڑوں روپے خرچ کرنے کا آخر مقصد کیا تھا جب کوئی شواہد نہیں چھوڑے گئے تو پھر اصل مجرموں تک کیسے پہنچا جا سکتا تھا، اب بھی وقت ہے کہ آصف علی زرداری کو تفشیش میں شامل کیا جائے اور بے نظیرکی بہت ہی قریبی ساتھی ناہید خان اور صفدر عباسی کو اس تحقیقات میں شامل کیا جائے، اس سے بے نظیر کی وصیت بھی سامنے آجائے گی اور قاتلوں تک پہنچے میں بھی مدد ملے گی۔ تنویر سعید نے کہا کہ یہ قتل دن دھاڑے ہوا ہے قتل والی جگہ پر زیادہ لوگ بھی نہیں تھے، پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں بھی اس قتل پر پردہ ڈالا ہے پرویز مشرف کے ساتھ این آر او کیا تھا، بلاول زردار ی پوری قوم کو انصاف دلانے کے دعوے کر رہے ہیں مگر اپنی ماں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے کچھ نہیں کر رہے اور مکمل خاموش ہیں۔