• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں ماں جاںبحق،بیٹازخمی،اہل علاقہ نے ٹرالی کوآگ لگادی

لاہور(کرائم رپورٹر سے)ٹریفک حادثات میں ماں جاں بحق بیٹازخمی ، دوسرے حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا کا ہنہ کے علاقہ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ماں جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے ٹرالی کو آ گ لگا تے ہوئے شدید احتجاجی مظاہرہ سٹرک بلاک کر دی ، صوئے آصل کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی (ش ) نا می خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ عاصم شدید زخمی ہو گیا ڈرائیو ر ٹرالی چھوڑ کر فرار ہو گیا جبکہ متوفیہ کے ورثا نے سڑک بلاک کر کےشدید احتجاجی مظاہرہ کیا ایس پی کی یقین دہا نی پر احتجاج ختم کر دیا گیا ۔ آر اے بازار میں بازار کے قریب تیز رفتار کار نے دو سر ی جانب سے آ نے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں صابر موقع پر دم توڑگیا پو لیس نے کارڈرائیور کو گر فتار کر تے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
تازہ ترین