• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ’دہشت گردی کی فیکٹریاں‘ بنا رہا ہے، پاکستانی مندوب

India Is Making Terrorist Factories Pakistan Mission

بھارتی پروپیگنڈے کے جواب میں جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب نے بھارتی چہرے سے ایک بار پھر نقاب ہٹا دیا۔ پاکستانی قونصلر ٹیپو عثمان نے بھارتی جواب پر تیسرے جواب میں کہا کہ بھارت ’دہشت گردی کی فیکٹریاں‘ بنا رہا ہے۔

ٹیپو عثمان کا کہنا تھا کہ بھارتی فنڈڈ دہشت گرد پاکستان میں بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ اب دنیا جان گئی ہے کہ ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کے پیچھے بھارت ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم و جبر میں ملوث بھارت تصویر کے پیچھے چھپنا چاہتا ہے۔ اقوام متحدہ یقین دہانی کرائے کہ پھر کسی پر پیلٹ گن استعمال نہیں ہوگی۔

اصل مسئلہ بھارت کا سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدر آمد نہ کرنا ہے، بھارت کو قانونی، اخلاقی اور جائز انداز میں جواب دینا ہوگا۔

تازہ ترین