• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس ، تاریخ کا سب سے بڑا گلابی ہیرا دریافت کر لیا

روس کی ایک کمپنی نے کان کنی کے دوران تاریخ کا سب سے بڑا گلابی ہیرا دریافت کرلیا ہے جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ابتک کا سب سے مہنگا گلابی ہیرا ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس ہیرے کا وزن27.85قیراط ہے جو الروسا کے پہلے ریکارڈ سے 7 گنا بڑا ہے جس وزن 3.86 قیراط تھا۔

اس موقع پر الروسا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی اس ہیرے کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تاہم ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ اس کو کہاں اور کس حالت میں فروخت کیا جائے گا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ بڑے حجم کا یہ ہیرا اور خاص طور پر نایاب رنگ کا مارکیٹ میں اچھی مانگ پیدا کر سکتا ہے،اوراتنے بڑے حجم میں پہلی دفعہ کسی کمپنی نے ایسی دریافت کی ہے جو اس کمپنی کی ہونے والی سب سے مہنگی دریافت ہے۔

 

تازہ ترین