تحریک انصاف کے رہنمانعیم الحق نے کہا ہے کہ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عمران خان کھلم کھلا پھر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت کی نا اہلی، نالائقی اور نکما پن ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کرا رہی۔
پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان توگرفتاری کے لیے تیارہیں ،وہ کہتے ہیں کہ گرفتاری دے دیں گے، مگر حکومت خوفزدہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ایسا ردعمل آئے گا جوحکومت کنٹرول نہیں کر سکے گی۔