سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی سمیت چارمختلف درخواستوں پر ن لیگ نے جواب جمع کرادیا۔
مسلم لیگ ن کے جواب میں کہا گیا ہے کہ کسی رکن پارلیمنٹ کے نااہل ہونے کےبعد اس کی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن منسوخ نہیں کی جاسکتی۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چاررکنی بنچ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد ان کے نام پر قائم سیاسی جماعت کی رجسٹریشن منسوخ کرنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔
مسلم لیگ ن کا جواب میں مؤقف تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا طریقہ آئین کے آرٹیکل 17 میں وضع ہے، الیکشن کمیشن کسی سیاسی جماعت کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا مجاز نہیں۔