• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی صدرکاانتخاب،احسن اقبال الیکشن کمیشن طلب

اسلام آباد(ایجنسیاں)الیکشن کمیشن نے مقررہ مدت میں پارٹی صدر کا انتخاب نہ کئے جانے پر مسلم لیگ ن کو نوٹس جاری کردیا۔منگل کو الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے نائب صدر احسن اقبال کو ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے 3 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ(ن) لیگ اپنے پارٹی انتخاب 45 دن میں کرانے میں ناکام رہی، اس لیے مسلم لیگ (ن) انتخابی نشان کی اہل نہیں رہی، احسن اقبال خود یا وکیل کے ذریعے 3 اکتوبر کو پیش ہوکر موقف دیں۔

تازہ ترین