• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں خشک سردی آتے ہی گلےاور سینہ کے امراض بڑھ گئے

Quetta Change In Weather The Number Of Disease Increases

کوئٹہ میں موسم سرما نے دبے پاؤں قدم رکھ دیا، رات کو اے سی اور پنکھے بند ہوئے اور کمبل نکل آئے۔ شہر میں خشک سردی آتے ہی گلے اور سینہ کے امراض بھی بڑھ گئے ۔

کوئٹہ میں15 ستمبر کے بعد موسم میں تبدیلی آنا شروع ہوجاتی ہے، دن گرم اور رات ٹھنڈی ہوجاتی ہیں، رواں سال بھی سردی نے اپنے آمد کابگل بجادیا ہے۔

دن کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30 ڈگری اور رات کو کم سے کم 15ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

موسم کی تبدیلی کے ساتھ شہر کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں زکام، کھانسی، بخار اور الرجی میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور زیادہ تر بچے اور بوڑھے ان امراض کا شکار ہوکر اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔

ماہر امراض سینہ، گلہ سول اسپتال کوئٹہ، ڈاکٹر لطیف کاکڑ کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے پیش نظرموسمی امراض سے بچنے کیلئے شہریوں کو بھرپور احتیاط کی ضرورت ہے، خاص طور پر چھوٹے بچوں کو صبح اور شام کے اوقات میں گرم کپڑے پہنائیں اور ٹھنڈے پانی، مشروبات اور آئس کریم سے دور رکھیں۔

تازہ ترین