• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے پولیس نے مسافر کو رقم واپس کردی

Motorway Police Return The Money To The Owner

موٹر وے پولیس نے مسافر کے بس میں رہ جانے والے بیگ سے ملنے والے تین لاکھ روپے اصل مالک کو واپس کر دیے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس بہاولپور سے گوجرانوالہ جا رہی تھی۔ ساہیوال میں مسافر منظور احمد واش روم گیا۔ واپس آیا تو بس روانہ ہو چکی تھی۔

موٹروے پو لیس نے اطلاع ملنے پر بس رکوائی، بیگ چیک کیا اور رقم مسافر کے حوالے کر دی۔ ڈی آئی جی مو ٹروے پولیس مرزا فاران بیگ نے پٹرولنگ افسران کی ایمانداری کو سراہا۔

تازہ ترین