• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: برلن میں یومِ عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

Ashura Procession In Berlin Germany

برلن کے وسطی علاقہ میں شیعہ مسلمانوں کی جانب سے یومِ عاشورہ کے موقعہ پر ماتمی جلوس نکالا جا رہا ہے۔

برلن اور دیگر شہروں سے آنے والے عزادار نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں عزاداری اور نوحہ خوانی کر رہے ہیں۔

یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس میں شامل پاکستانی، عراقی، شامی، افغان اور ایرانی عزاداران ماتم کرتے ہوئے مقررہ راستوں کی جانب رواں دواں ہیں جبکہ برلن پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

جلوس کے گزرنے سے قبل سڑک پر ٹریفک کی آمد ورفت کو روک دیا جاتا ہے، اسی طرح فوری طبی امداد کے لیے ایمبولینس بھی جلوس کے ساتھ چل رہی ہیں۔

پیغمبر اسلام کے نواسہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور اُن کے جاں نثارساتھیوں کی کربلا میں شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جرمنی کے چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خواتین کی جانب سے جلوس میں بھرپور شرکت کی گئی، ماتمی جلوس ادارہ منہاج الحسین میں اختتام پذیر ہوگا جہاں انجمنِ جعفریہ برلن کے تعاون سے مجلسِ شامِ غریباں کا احتمام کیا گیا ہے۔

تازہ ترین