ویانا (نمائندہ جنگ)پہلا سالانہ ایف سی کشمیر فٹبال ٹورنامنٹ آسٹریا کے شہر ویانا میں منعقد ہوا جس طرح کرکٹ میں ٹی ٹوئنٹی ہوتا ہے بالکل اسی طرح فٹ بال کا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلا گیاجس میں کھیل کا دورانیہ صرف بیس منٹ تھا ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا ان میں جووہ رائیڈوان، پلے بوا بمبی،ٹن ای ار ایکسپریس، ایف سی پنجاب،ارتہنو دوکات سربیہ، تین پاکستانی فٹبال ٹیمیں تھی۔
جن میں پاک شاہین فٹبال ٹیم، پاک یوتھ فٹبال ٹیم اورایف سی آزاد کشمیر شامل تھیں ۔ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے تمام میچ جوش و جذبے اور جان توڑ مقابلے سے کھیلے گے۔ میچ دوپہر دو بجے شروع ہوے اور شام پانچ بجے تک جاری رہے۔
فائنل میچ پاک شاہین فٹبال کلب اور ایف سی آزاد کشمیر کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔سنسنی خیز مقا بلے کے بعد ایف سی آزاد کشمیر کلب نے فائنل میچ میں 1-5سے برتری حاصل کی اس طرح ایف سی آزاد کشمیر کلب نے پہلا سالانہ ایف سی کشمیر فٹبال ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کی۔ٹورنامنٹ کی ٹرافی ایف سی آزاد کشمیر کلب کو پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے جنرل سیکرٹری خواجہ منظور نے دی۔