• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کی پرویز الٰہی سے ملاقات ،ختم نبوت پر سمجھوتہ نہ کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی سےجمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مکہ مکرمہ میں دارالتوحید کانٹی نینٹل میں خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال بالخصوص ختمِ نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے  ختم نبوت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں چودھری ظہورالٰہی شہید اورمولانا مفتی محمود کی ختم نبوت کے حوالے سے کوششوں کو مشعل راہ قرار دیا گیا۔ اس موقع پر مونس  الہٰی ، راسخ  الہٰی ، حافظ عمار یاسر، رومان احمد، معاویہ حسن، احمد فاران خان، وسیم احمد ملہی اور مفتی ابرار بھی موجود تھے۔

تازہ ترین