• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریحام خان کی فلم میں عمران عباس بطور ہیرو کاسٹ

Imran Abbas Cast As Hero In Reham Khan Movie

معروف صحافی اور فلمساز ریحام خان نے اداکار عمران عباس کو اپنی نئی فلم میں بطور ہیرو کاسٹ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریحام خان نے عمران عباس سے لاہور میں ملاقات کی اور انہیں فلم میں کام کی پیشکش کی جو اداکار نے قبول کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران عباس گوالمنڈی کے ایک گھر میں ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ میں حصے لے رہے تھے کہ اسی دوران ریحام خان ان سے ملنے پہنچ گئیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ان دونوں اپنی فلم کی کاسٹ فائنل کرنے میں مصروف ہیں کیونکہ وہ اسے جلد از جلد سیٹ کی زینت بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔

ریحام خان کی فلم میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا تاکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق فلم تیار کی جائے ۔

تازہ ترین