• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیموں سے رابطوں سے متعلق جعلی خط سازش تھی، احسن اقبال

  اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ارکان پارلیمنٹ کے کالعدم تنظیموں سے رابطوں سے متعلق مبینہ خط پر قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق،وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ارکان پارلیمنٹ کے کالعدم تنظیموں سے متعلق خط جعلی تھاجس پر اسمبلی فلورپربیان جاری کروں گا،اس حوالے سے وزارت خارجہ اورالیکشن کمیشن کوبھی خطوط لکھیں گے اور مبینہ خط سے متعلق تمام متعلقہ محکموں کووضاحت کی جائیگی،وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مبینہ جعلی خط ن لیگ کیخلاف سازش تھی جس کا مقصد(ن)لیگ کے ارکان پارلیمنٹ میں دراڑڈالناتھا،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ بھی وضاحت کرچکی ہےجبکہ آئی بی اس خط کومن گھڑت اورجعلی قراردے چکی ہے۔

تازہ ترین