اسلام آباد (فاروق اقدس نامہ نگارخصوصی) پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں تنائو اور کشیدگی کاموجب اعلیٰ امریکی حکومتی شخصیات کے بیانات اورپاکستان کی جانب سے اپنے مؤقف پرمبنی ردعمل کے باوجود فریقین کے مابین دوطرفہ رابطے اور بات چیت جاری ہے۔ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے سفارتی اورفوجی مشیروں کے دورہ پاکستان سے قبل وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال امریکہ کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں ۔