ملتان(سٹاف رپورٹر) چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں 3موٹرسائیکلیں ،وین سمیت لاکھوں کا سامان لوٹ لیا گیا،تھانہ ممتازآباد کے علاقے محلہ سلطان آباد میں گھر سے نامعلوم ملزمان 66ہزار نقدی اور موبائل چوری کرکے فرارہوگئے،تھانہ کینٹ کے علاقے سے نامعلوم ملزمان محمد آصف کی وین چوری کرکےفرارہوگئے،تھا نہ جلیل آباد کے علاقے ریلوے روڈ سدوحسام سے اکبر کے گھر کا میٹر چوری ہو گیا،تھا نہ بی ذیڈ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان حسن کی موٹرسائیکل چوری کرکے فرارہوگئے،تھا نہ کوتوالی کے علاقے میں بغیر اجازت مکان کرائے پر دینے کیخلا ف مالک مکان عبدالرحمن کٰیخلاف مقدمہ درج کرلیا،سڑک بند کرنے پر ریڑھی بان غلام نازک اوراسلم کیخلاف تھا نہ کوتوائی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،تھا نہ سیتل ماڑی کے علاقے میں مکان کی تعمیر کے دوران اینٹیں اور گارڈر چوری کرلئے گئے، تھا نہ سیتل ماڑی کے علاقے میں مرزالی خان ، حنیف ،اصغر اور 2نامعلوم ملزمان نے 9سالہ مائی کواغوا کرکے 3تولہ سونا اور نقدی اٹھا کر فرار ہوگئے،تھا نہ نیوملتان کے علاقے میں ٹریفک وارڈن سے جھگڑنے پر رکشہ ڈرائیور قاسم شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، جعلی نوٹ چلانے کی کوشش پر تھا نہ نیوملتان پولیس نے ملزم راحیل کو پٹرول پمپ پر جعلی نوٹ چلانے کی کوشش پرپکڑلیا ، تھا نہ الپہ کے علاقے میں مٹھائی کی دکان سے نامعلوم چور کولر ،پنکھا ، موبائل اور 2ہزار نقدی لیکر فرارہوگئے ،اسلحہ کے زور پر نامعلوم مسلح شخص بشیر سے 35ہزار روپے نقدی چھین کرفرارہوگیا،تھانہ الپہ کے علاقےمیں محمدعظیم کو تیزرفتاری سے موٹرسائیکل چلانے پرپولیس نے پکڑلیا،نسرین بی بی ، ظہوراں مائی اورفیضان مائی کو بھیک مانگنے پرپولیس نے گرفتارکرلیا ، فیض آباد کالونی سے مسجد کے باہر محمد گلزار اور ٹیکنالوجی کالج کے باہر سے خالد کی موٹرسائیکل نامعلوم افراد نے چوری کرلی،حامد پوکنورہ میں ڈنڈوں کے وار کرکے محمد سلیم اور 2نامعلوم افراد نے محمد اجمل اور یوسف کو زخمی کردیا ،حسن سوالی کے پاس چند روز قبل تیز رفتار بس حادثے میں 2افراد کی ہلاکت پر تھا نہ شاہ شمس نے ڈرائیور محمد سلیم پر مقدمہ درج کرلیا، تھا نہ شاہ شمس کے علاقے میں گھر میں داخل ہوکر محلہ اسلام نگر میں نعیم اختر کے گھر میںملزمان رضوان ، بلال ، مدثر سمیت 30نامعلوم افراد نے داخل ہوکر گھرکے دروازے توڑ دیئے اور زدوکوب کیا ، متعلقہ واقعات پر پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔