میلسی(نامہ نگار) زمیندار نے مزدوری کیلئے آنے والی ذہنی معذور لڑکی کو کئی ماہ زیادتی کا نشانہ بنایا جس سے لڑکی حاملہ ہو گئی ، متاثرہ لڑکی گزشتہ روز ہسپتال لے جاتےراستے میں دم توڑ گئی،تفصیل کےمطابق چاہ ڈھورے والا موضع محفوظ آباد کے زمیندار شاہد نے بستی عباس نگر موضع ڈھمکی میں اراضی کاشت کر رکھی تھی جہاں بستی کے محنت کش اللہ دتہ کی ذہنی معذور کنواری بیٹی (الف) محنت مزدوری کیلئے جاتی تھی جہاں شاہد نے کئی ماہ تک اسے زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں (الف ) حاملہ ہو گئی ،چند روز قبل والدین کو پتہ چلا تا ہم زمیندار اور اسکے ساتھیوں نے متاثرہ خاندان کو دھمکیاں دیں، گزشتہ شب لڑکی کو حالت خراب ہونے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بی وی ہسپتال بہاولپور ریفر کر دیا ۔