• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلال چودھری کااحتساب عدالت کےواقعے کی تحقیقات کا حکم

No Political Worker Or Leader Is Involved Todays Clash Talal Chaudhry

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے احتساب عدالت میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ آج کا واقعہ افسوسناک ہے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات نہ ہوں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا ہے کہ آج کےواقعے میں کوئی سیاسی کارکن یا رہنما ملوث نہیں تھا،وکیل پر تشدد کا واقعہ عدالت میں نہیں باہر سڑک پر ہوا ہے۔

 طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت اور کارکنوں کو عزت اور احترام دینا آتا ہے،ہمارے چند ذمے داران عدالت کے اندر جاتے ہیں باقی باہر رک جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب کوذمےداری کااحساس کرناہےکہ عدالت کی کارروائی میں خلل نہ پڑے،وکلااوربار کے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل طے کریں گے،رش زیادہ ہونے کی وجہ سے وکیل کو کسی وجہ سےچوٹ لگی ہے۔

طلال چودھری نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے زیادہ قابل احترام عدالت ہے ،آج کا واقعہ افسوس ناک ہے، یہ واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔مریم صاحبہ نے ابھی مجھ سے کوئی رپورٹ نہیں مانگی۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان اندھیرے سے اجالے کی طرف جارہا تھا،ملک کی معیشت کے ڈوبنے کی صرف ایک وجہ نااہلی کا فیصلہ ہے۔

تازہ ترین