پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا عقیدہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ن لیگ کی حکومت ختم نبوت کے عقیدے پر غیر متزلزل ایمان رکھتی ہے۔
لاہورمیں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ختم نبوت کے حلف نامے کو اصل شکل میں بحال کر دیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوزامن عامہ برقرار رکھنے کیلئے فیلڈ میں رہیں اورکوئی ایسا اقدام نہ اٹھایا جائے جس سے ماحول میں کشیدگی پیدا ہو۔۔
مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ کا کہناتھاکہ حالیہ دور میں جتنے منصوبے لگے ہیں ان کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی، الزام تراشی کرنے والے عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں۔
شہباز شریف کا کنا تھا کہ وفاق اور پنجاب نے مل کر دو سال میں 3600 میگا واٹ بجلی کے لیے گیس کے منصوبے لگائے،یہ منصوبے اب صرف پنجاب ہی کو نہیں پورے پاکستان کو بجلی فراہم کر رہے ہیں ۔