• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہالا(نامہ نگار)درگاہ حضرت غوث الحق المعروف مخدوم سرور نوح کے سجادہ نشین سروری جماعت کے روحانی پیشواء اور صوبائی وزیر ریونیو مخدوم جمیل الزماں کی والدہ اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سابق صدرووفاقی وزیر مخدوم محمد امین فہیم مرحوم کی اہلیہ طویل علالت کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ شب انتقال کرگئیں مرحومہ کی میت ہالا پہنچائی جس کے بعدہالا شہر میں سوگ کے باعث بازار کاروباری ادارے سرکاری ونجی دفاتر مکمل بند ہوگئے جبکہ تعلیمی ادراوں میں چھٹی کردی گئیمرحومہ کو درگاہ مخدوم سرور نوح کے احاطہ میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ وتدفین میں مخدوم خاندان کے تمام افراد نے شرکت کی۔
تازہ ترین