• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن حسنین کا تعلق ننکانہ سے تھا،100 بیٹے ہوتے تو وطن پر قربان کردیتا،والد شہید

Todays Print

 ننکانہ صاحب (نمائندہ جنگ) کرم ایجنسی کے علاقے خرلاچی میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں شہید ہونے والےکیپٹن حسنین نواز کا تعلق محلہ بالیلا ننکانہ صاحب سے تھا۔انہوں نے تین سال قبل پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔کیپٹن حسنین شہید کی دو سال قبل شادی ہوئی ، ان کا ایک کمسن بیٹابھی ہے ، شہید کیپٹن حسنین نواز نے گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول ننکانہ صاحب سے میٹرک کا امتحان پاس کیا شہید کے والد محمد نواز نظام پورہ میں سرکاری سکول کے ہیڈ ماسٹرہیں۔

شہید کیپٹن حسنین کے والدنے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے ، وہ ملک کی خاطر شہید ہوا ہے میرے اگر سو بیٹے بھی ہوتے تو میں ان کو پاکستان پر قربان کردیتا ۔شہید کے پسماندگان میں والد، والدہ، دو چھوٹے بھائی، بیوی اور ایک کمسن بچہ شامل ہے۔

تازہ ترین