• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم سب ایک کشتی کے سوار، دوسرے کا چپو چلائیں گے تو معاملہ خراب ہوگا،احسن اقبال

نیویارک/ واشنگٹن (نیوز ایجنسیز) وفاقی وزیر داخلہ، ترقی و منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم سب ایک کشتی کے سوار ہیں، دوسرے کا چپو چلائینگے تو معاملہ خراب ہوگا، جو کہا بحیثیت جمہوری کارکن دل دکھنے پر کہا، ورلڈ بینک کی میٹنگ میں بات کر رہا تھا کہا گیا آپ کچھ کہہ رہے ہیں فوجی ترجمان کچھ تو مجھے جھٹکا لگا۔ فوجی ترجمان کی وضاحت آگئی ہے تو معاملہ ختم ہو گیا۔ جواب الجواب دینا مناسب نہیں۔ مل کر کام کرنا ہے، قدم سے قدم آواز سے آواز ملا کر چلیں۔ نیویارک اور بعد ازاں واشنگٹن سے پاکستان روانگی سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ فوجی ترجمان کی وضاحت آ گئی ہے تو مل کر کام کرنا ہو گا۔
تازہ ترین