• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں پولیس مقابلہ، ایک ہلاک 2 زخمی

Police Encounter In Korangi 2 Injured

کورنگی میں پولیس مقابلے میں ایک ہلاک 2 زخمی جبکہ ملیر پولیس نے کچھ روز قبل قتل ہونے والے نوجوان کے قتل کا معمہ حل کرلیا۔

کورنگی مہران ٹاؤن میں مبینہ مقابلے میں ٹارگٹ کلنگ کا ملزم مارا گیا، ایس آئی یو کا کہناہےکہ ملزم عابد عرف چٹا پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تھا، جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔

کورنگی میں ہی محمد خان گوٹھ میں فائرنگ کےتبادلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں پکڑے گئے۔ مبینہ ٹاؤن میں ایک شخص کے قتل کے الزام میں اس کے دو دستوں کو گرفتار کرلیا گیا ، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہناہےکہ توقیر کے دوستوں نے اسے اغوا کے بعد قتل کیا اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ہلاکت کا ڈرامہ رچایا۔

سٹی اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر ڈکیتی کے دوران پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ سپر ہائی وے ہنگورہ گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے کلہاڑیوں کے وار کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں آج شب پھر سرچ آپریشن کیا گیا جس میں 5 مشکوک افراد دھر لیے گئے ۔

 

تازہ ترین