• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
٭ پاکستان رینجرز (سندھ ) انٹر سیکٹر ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں سچل رینجرز نے قاسم رینجرز کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا، فائنل کے ایچ اے ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس کے اختتام پرمہمانِ خصوصی ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید تھے۔٭کے سی سی اے حنیف محمدٹی 20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں زون سات بلیوزنے زون چھ گرینز کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ناکام ٹیم 57رنز بناکرآل آؤٹ ہوگئی۔ احمد حسین نے3 وکٹیں لیں اور 47 رنز بنائے۔ ٭صادر بر یونین نے شہید اکبر ناگوری ڈی ایف اے سائوتھ سپر لیگ فٹبال چیمپئن شپ میں بلوچ الیون کو 6- 0 کی شکست دیدی۔٭ سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیراہتمام اسکواش کے ٹرائلز منگل کو سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلکس جبکہ والی بال کے ٹرائلز ناظم آباد والی بال کلب، ناظم آباد نمبر دو میں ہوئے۔٭ لاہور اور ڈیرہ اسماعیل خان نےآل پاکستان انٹر بورڈ بوائز ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ سیمی فائنل میں لاہور نے بنوں بورڈ کو 3-2 اور ڈیرہ اسماعیل خان نے لاڑکانہ کو 3-0 سے مات دی۔ فائنل بدھ کو کھیلاجائےگا۔ تیسری پوزیشن کے لیے لاڑکانہ اور بنوں بورڈ کہ درمیان مقابلہ ہوگا۔٭ آل پاکستان انٹربورڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کی کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز جمعہ 20 اکتوبر بختیاری یوتھ سینٹر پر ہوں گے۔٭ فری اسٹائلرز ایف سی نے لیژر لیگس فٹ بال میں سووینئرز ایف سی کو 3-0سے سے شکست دیدی۔ عذیر نے تینوں گول کئے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔
تازہ ترین