• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیڈی فلم گول مال کے نئے گانے کی ویڈیوجاری

بھارتی اداکاراجے دیوگن،ارشد وارثی ، تشار کپوراور شریاس تلپاڈی کی ہنسی اور قہقہوں سے بھرپور بالی ووڈ فلم گول مال کی سلور اسکرین پر ایک بار پھرتہلکہ مچانے آرہی ہے ۔

جی ہاں،2006میں بننے والی بالی ووڈ کی کامیڈی فلم 'گول مال کی چوتھی کڑی گول مال اگین کے ایک اورنئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

اتنا سناٹا کیوں ہے نامی اس گانے کوامیت مشرا اور ادیتی سنگھ شرما کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے بول کمار نے ترتیب دیئے ہیں۔

روہٹ شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، تشار کپور، کنال کیمو، شریاس تلپاڈی سمیت بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبو اور شوخ وچنچل پرینیتی چوپڑا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں جانی لیور، مکیش تیواری، سنجے مشرا، نیل نیتن مکیش شامل ہیں۔

فلم ' 20اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

 

تازہ ترین