• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت آج بھی جاری رہے گی

Jahangir Tareen Disqualification Case Hearing Carry On Today

جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت آج بھی جاری رہے گی۔ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے۔

کل سماعت کے دوران جہانگیر ترین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے دو ملازموں نے جے ڈی ڈبلیو کمپنی کے شیئر ز چار کروڑ انیس لاکھ روپے میں خریدے، گیارہ کروڑ ستائیس لاکھ روپے میں فروخت کیے۔

ملازمین کو رقم جہانگیر ترین نے فراہم کی تھی، ان سائیڈ ٹریڈنگ کا جرم نیت سے متعلق ہے جہانگیر ترین نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا، ایس ای سی پی نے ان سائیڈر ٹریڈ کا نفع واپس لے لیا تھا،،چیف جسٹس نے کہا کسی کو اسٹاک کی قیمتوں کا علم ہو اور وہ اس سے فائدہ لے تو اس میں نیت کا معاملہ نہیں آتا۔

آپ اس بات سے انکار نہیں کر رہے کہ حصص کا آپ کو علم تھا۔

تازہ ترین