• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل قبرستانوں کیلئے36اضلاع میں اراضی شہرخموشاں اتھارٹی کومنتقل

لاہور(خصوصی نمائندہ،خصوصی رپورٹر) شہر خموشاں اتھارٹی کو صوبہ بھر میں ماڈل قبرستانوں کے قیام کے لئے 36اضلاع میں سرکاری اراضی منتقل کر دی گئی۔ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک ریفارمز یونٹ قائمقام ڈائریکٹر جنرل شہر خموشاں اتھارٹی سلمان صوفی نے بتایا کہ وزیراعلی کی ہدایت پر ریونیو حکام نے صوبے کے تمام اضلاع میں ماڈل قبرستانوں کے قیام کے لئے اراضی کی منتقلی کا عمل مکمل کر لیا ہے۔جس کے تحت 43مقامات پر 4207کنال اراضی پنجاب شہر خموشاں اتھارٹی کو منتقل کی گئی ہے تاکہ ان پر ماڈل قبرستان قائم کئے جا سکیں۔سلمان صوفی نے بتایاکہ تقریبا تمام اضلاع میں قبرستانوں کی اراضی کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے ۔جس پر وزیراعلی محمد شہباز شریف نے ماڈل قبرستان کے قیام کے کارروائی تیز تر کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لاہور کے علاوہ سرگودھا،ملتان اور فیصل آباد میں ماڈل قبرستان کے پراجیکٹ تکمیل کے قریب پہنچ چکے ہیں
تازہ ترین